Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تصویر کو سیلفی کہنا کاجول کو مہنگا پڑ گیا

بالی وڈ اداکارہ کاجول کو کمل ہاسن اور امیتابھ بچن کے ساتھ تصویر کو سیلفی کہہ کر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ دنیا بھر میں موبائل سے سیلفی لینے کا رجحان اس قدر تیزی سے بڑھ رہا ہے کہ لوگ اب تصویر یا سیلفی میں بہت آسانی سے فرق کر لیتے ہیں۔ معروف  اداکارہ کاجول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کمل ہاسن اور امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ میں مزاحمت نہیں کر سکتی کیونکہ یہ دو لیجنڈز کے ساتھ سیلفی لینے کا وقت ہے۔ کاجول کی شیئر کی جانیوالی تصویر کو اب تک 22 ہزار سے زیادہ ری ٹویٹ مل چکے ہیں اور اس پر 9 سو سے زیادہ تبصرے کئے گئے ہیں۔ اکثر میں صارفین نے لکھا کہ یہ سیلفی نہیں بلکہ فوٹو گرافر کی تصویر ہے جبکہ دیگر نے ان پر کڑی تنقید بھی کی۔
 

شیئر: