Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوہا کی بیٹی عنایا کی تصویر میڈیا پر وائرل

بالی وڈ کے چھوٹے نواب تیمور علی خان کی کزن اور اداکارہ سوہا علی خان کی بیٹی عنایا کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بالی وڈ اداکارسیف علی خان کی بہن اور کرینہ کپور کی نند اداکارہ سوہا علی خان اور اداکار کنال کھیمو حال ہی میں صاحب اولاد ہوئے ہیں۔ سوہا علی خان رشتے میں تیمور کی پھوپھی ہیں لہٰذا ان کی بیٹی تیمور کی چھوٹی بہن ہوئیں۔ سوہا علی خان نے یہ خبر مداحوں کے ساتھ تو شیئر کی تھی تاہم اپنی بیٹی کی تصویر کو مداحوں سے چھپائے رکھا تھالیکن بچوں کے عالمی دن کے موقع پر سوہا علی خان نے اپنی بیٹی عنایا نومی کھیمو کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی  اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ عنایا بالکل اپنے بڑے بھائی تیمور علی خان  پر گئی ہیں۔ جب کہ عنایا کی آنکھیں تو ہو بہو تیمور سے ملتی ہیں۔واضح رہے کہ سوہاعلی خان اور کنال کھیمو 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
 

شیئر: