Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرن کے ٹویٹ میں غلط اسپیلنگ ،بھاری پڑگئے

بالی وڈ کے مشہور فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر کو اپنی ٹویٹ میں غلط ہجے لکھنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن جوہر نے ٹویٹر پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک نئے ٹیلنٹ شو کی تشہیر کر رہے ہیں۔ اس شو میں کرن اور مشہور فلم ساز روہت شیٹی ججز کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے ۔کرن نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ انہیںہند کے اگلے سپر اسٹار کی تلاش ہے جس کیلئے وہ کافی پر جوش ہیں تاہم کرن نے سپر اسٹار لکھنے کے بجائے سیپر اسٹار لکھ دیا۔اس ٹویٹ کے بعد متعدد لوگوں نے غلط اسپیلنگ لکھنے پر انہیں مذاق کا نشانہ بنایاجبکہ کچھ لوگوں نے ان پر اقرباء پروری کا بھی الزام لگایا۔کسی نے کہا کہ کرن جوہر صرف باتوں کے شیر ہیں۔یہ اقرباء پروری کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایک عام شخص کے ٹیلنٹ کو نظر انداز کرکے اسٹارز کے بچوں کو ہی فلموں میں اہم کردار دیتے ہیں۔ انہیں سیپر اسٹار بناتے ہیں۔ کچھ نے تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کرن جوہر یہ سب ڈرامہ کیوں کررہے ہیں، روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کے پاس جاتے ہیں لیکن وہ کسی کو بھی موقع نہیں دیتے۔واضح رہے کہ کرن جوہر نے اپنی نئی فلم دھڑک کیلئے سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور شاہد کپور کے بھائی ایشان کا انتخاب کیا ہے جو دونوں اداکاروں کی ڈبیو فلم ہے۔اس سے قبل بھی کرن جوہر نے اپنی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں فلم ساز مہیش بھٹ اور اداکارہ پوجا بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ اور ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون کو بالی وڈ انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا۔
 

شیئر: