Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پورٹ قاسم پرایل این جی ٹرمینل کا افتتاح

کراچی ... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پورٹ قاسم پرایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کردیا۔ پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم کے تعاون سے ٹرمینل لگایا گیا ہے۔ کنسورشیم میں چین، جاپان اور یورپ کی کمپنیاں شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے جوبھی منصوبہ شروع کیا۔ اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ توانائی بحران پرقابو پانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ گیس سے چلنے والے3 بجلی گھر جلد کام شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو ملک میں توانائی کا شدید بحران تھا۔ بجلی کی قلت کے باعث صارفین اور صنعتیں متاثرہورہی تھیں۔ دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تنصیب سے وافر مقدار میں گیس میسر ہوگی۔انہوںنے مزیدکہا کہ ملک میں ایل این جی ٹرمینل اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ 

شیئر: