Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ٹو کی پہلی جھلک

حال ہی میں ٹائیگر شروف کی نئی فلم ' اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ٹو کی پہلی جھلک پیش کردی گئی ہے۔ معروف فلمساز کرن جوہر کی ماضی کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے دوسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ٹائیگر شروف نبھارہے ہیں۔ فلم کی پہلی جھلک میں ٹائٹل کےساتھ ٹائیگر شروف کی تصویر نمایا ں ہے ۔تاحال فلم کی دیگر کاسٹ کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔مذکورہ سیکوئل کی پہلی فلم میں کرن جوہر نے اپنی اس فلم کے ذریعے اداکارہ عالیہ بھٹ، ورون دھاون، سدہارتھ ملہوترا کو بالی وڈمیں متعارف کروایا تھا۔ تینوں اداکاروں کی مشترکہ ڈبیو فلم کو باکس آفس پرکافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ اس کے بہترین بزنس کو دیکھتے ہوئے کرن نے فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیاتھا جو اگلے برس ریلیز ہوگا۔
 

شیئر: