Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائیگر زندہ ہے، کا گیت ریلیز ہوتے ہی مقبول

بالی وڈ کی نئی ایکشن فلم، ' ٹائیگر زندہ ہے،کا پہلا گیت ریلیز ہوتے ہی بے انتہا مقبول ہورہاہے۔ سلمان اور کترینہ کیف پر فلمائے گئے خوبصورت مناظر پر مبنی اس گیت  میں 100 رقاص شامل ہیں۔ سواگ سے سواگت، گیت کو یونان کے خوبصورت  مقامات پرعکسبند کیاگیاہے۔فلمساز علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننےوالی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے، کے پہلے گیت  سے قبل فلم کے ٹریلر نے دوسری بالی وڈ فلموں کے سارے ریکارڈ توڑدیئےتھے۔سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی فلم ' ٹائیگر زندہ ہے، 22 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
 

شیئر: