Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالی وڈ کا انداز بالی وڈ سےکم نہیں،ماہرہ خان

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستان میں فلمسازی کا انداز بالی وڈ سے کسی طرح بھی کم نہیں۔وہ وقت دور نہیں جب ہماری فلمیں بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت حاصل کرلیں گی۔اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا بالی وڈ ہو یا پاکستان، جہاں بھی اچھاکام کرنے کا موقع ملتا ہے، وہی میری ترجیح ہوتا ہے۔ میں پاکستانی ہوں اورمجھے اصل پہچان اپنے وطن سے ملی ہے لیکن دوسرے ملک میں جاکرمنفرداورمعیاری کام کرنا بھی اعزازکی بات ہوتی ہے۔  ایک فنکارکے لئے چھوٹی یا بڑی فلم انڈسٹری کا حصہ بننے کے بجائے کام زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ پہلے یہ تصورکیا جاتا تھا کہ ہماری فلم انڈسٹری وسائل کی کمی کی وجہ سے چھوٹی ہے اوریہاں فارمولا فلمیں بنائی جاتی ہیں، مگر اب ایسا نہیں رہا۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران جوفلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں، وہ تکنیکی اعتبارسے بہترین تھیں۔ان کی کہانی، میوزک اورلوکیشنز پربھی خاص توجہ دی گئی تھی جس کی وجہ سے یہ فلمیں ہر لحاظ سے تفریح کا باعث بنیں۔ اس سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے بہت سے باصلاحیت ڈائریکٹراور پروڈیوسر فلمسازی کے شعبے میں قدم رکھ رہے ہیں۔دوسری جانب کارپوریٹ سیکٹر بھی فلم انڈسٹری کی سپورٹ کے لئے بھرپور کردارادا کررہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کے لئے بہت سی آفرز ہوتی ہیں لیکن میں فلم کی کہانی اوراپنے کردارکے انتخاب کے بعد ہی فلم سائن کرتی ہوں۔میں چاہتی ہوں کہ میرے کرداراورکام میں یکسانیت دکھائی نہ دے۔ انہی اصولوں کے ساتھ میں نے ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اوراسی لیے لوگ مجھے پسند کرتے ہیں۔
 

شیئر: