Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنال کھیمو وکیل بنیں گے

بالی وڈ کی کامیاب کامیڈی ڈرامہ فلم ' گول مال  اگین ' میں اداکاری کرنے والے کنال کھیمو اگلی فلم میں 'وکیل بنیں گے۔کنال کھیمو کو معروف وکیل رام جیٹھ ملانی کی حقیقی زندگی پر بننےوالی فلم کا مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کی کہانی ہندوستان کے قانونی نظام سے منسلک ہے  جس میں رام جیٹھ ملانی کا ایک منفرد اور اہم حصہ رہاہے۔ رام جیٹھ ملانی دیگر وکیلوں اور لا  کے طالبعلموں کے لئے ایک بہترین مثال مانے جاتے ہیں۔امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ کنال کے ساتھ ان کی اہلیہ سوہا علی خان بھی اس فلم کا حصہ بنیں گی۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے برس ہوگا۔
 

شیئر: