Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف نے مطالبات پورے کرائے ،خادم حسین رضوی

اسلام آباد... تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہاہے کہ لاہور سے صرف ختم نبوت کی حفاظت کے لئے چلے تھے۔ہمارا مطالبہ تھا کہ وزیر قانون کو برطرف کریں لیکن ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ ہم پر الزامات لگئے گئے، جن کی کوئی حیثیت نہیں۔علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے نمائندے بھیجے جن سے معاہدہ کیا گیا۔ انہوں نے ہمارے مطالبات پورے کرائے ۔ حکومت نے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لئے 12 گھنٹے کا وقت مانگا ہے ۔کارکنوں کو رہا کردیا گیا تو فیض آباد کا دھرنا ختم کردیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مطالبات ہمارے شہداءکے خون کی قیمت نہیں ۔ جو مطالبات پورے ہوئے ہیں ان کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءللہ علماءکے سامنے بیان دیں گے۔اس بیان کی روشنی میں علماءکا بورڈ جو فیصلہ کرے گا اس پر عمل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ عدالتی سزا یافتہ ناموس رسالت کے قیدیوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر کوئی پابندی عائد نہیں ہو گی ۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ ان کی ماں اور بہن کو اعتماد میں لے کر اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نصاب بورڈ میں تبدیلی کے لئے تحریک لبیک کے 2 نمائندے شامل ہوں گے، جو نصاب میں قرآن کا ترجمہ اور سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم و اکابرین امت کے اسباق شامل کریں گے۔ 9 نومبر کو یوم اقبال کی چھٹی بحال کی جائے گی۔

شیئر: