Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف کا دورہ باجوڑ،پاکستان سب کا ہے،جنرل باجوہ

راولپنڈی ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باجوڑ میں پاک، افغان سرحد کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پاک، افغان سرحد پر سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سرحد پار سے دہشت گردوں کی در اندازی روکنے کے لئے کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔سرحد پر باڑ ، نئے قلعوں اور پوسٹوں کی تعمیر سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان رنگ و نسل ، مذہب ،زبان یا فرقے کی تفریق کے بغیر سب پاکستانیوں کا ہے۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے پشاور میں قبائلی علماءسے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن میں علما پاک فوج سے تعاون کررہے ہیں۔ علماکرام نے امن و استحکام کے لئے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

شیئر: