Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادارے کام نہ کریں تو فوج ہی متبادل ہے ،سپریم کورٹ

کراچی ..سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس د ئیے جب ادارے کام نہ کریں تو متبادل کے طور پر فوج ہی ہے۔جب کام نہیں ہوگا تو فوج ہی نظر آ ئے گی۔جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے لیاری میں متروکہ وقف املاک کی عمارت پر قبضہ اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس د ئیے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی وجہ سے شہر کا نقشہ ہی بدل گیا ۔ ایس بی سی اے پولیس کی مدد مانگتی ہے۔ پولیس رینجرز کی مدد مانگتی ہے۔ جب ادارے کام نہ کریں تو متبادل کے طور پر فوج ہی ہے۔جب کام نہیں ہوگا تو فوج ہی نظر آے گی۔ ریاستی مشینری تباہ ہوگئی ۔ پولیس نے عمارت کی ملکیت کے دعویدار شنکر لعل کا کریمنل ریکارڈ پیش کردیا ۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہاایوکیو ٹرسٹ، سندھ بلڈنگ اتھارٹی اپنی ذمہ داری ادا نہیں کررہے۔عدالت کو آئین کے آرٹیکل187کے تحت اپنا اختیار استعمال کرنا چاہیے۔ جسٹس گلزار احمد نے کہاسندھ حکومت کے افسران بے حس ہیں۔ سرکاری نوکریوں کا حق ادا نہیں کررہے۔ سرکاری افسران کام نہ کرانے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں۔ عدالت کے حکم پر ٹھیکیدار عبدالکریم کمرہ عدالت سے گرفتارکرلیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ ٹھیکیدار سے رقم وصول کرکے مکینوں کو دی جائے ۔مکینوں کو معاوضہ ادا کرکے ایک ماہ میں عمارت خالی کرائی جائے ۔

شیئر: