Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” ڈاﺅن سائزنگ“ کی مزید جھلکیاں

سائنس فکشن فلموں کے مداحوں کےلئے کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ڈاﺅن سائزنگ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ ایلگزینڈر پین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی میں ایک معاشرتی طنز کیا گیا ہے جس میں ایک جوڑا یہ خیال کرتا ہے کہ وہ اپنا قد گھٹا کر بہتر زندگی گزار سکتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں میٹ ڈیمون، کرسٹین وگ، کرسٹوفر والٹز، ایلک بیلڈون، نیل پیٹرک اور میری بیتھ مونرو کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔میگن ایلیسن اور مارک جانسن کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: