Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈاسٹار پیسوں کیلئے مالشیا بننے کو تیار ہیں،دھرمیندر

 
بالی وڈ فلم انڈسٹری کے سینیئر ادکار دھرمیندر کا کہنا ہے کہ انڈسٹری سبزی منڈی بن گئی ہے۔ایوارڈلینے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے مجھ سے نہیں ہوتے ۔ ایک  انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں فلم انڈسٹری ہمارے دور کی انڈسٹری سے بہت الگ ہے ۔ جس طرح منڈی میں سبزیاں خریدی اور بیچی جاتی ہیں اسی طرح یہاں بھی جم کر سودے بازی کی جاتی ہے ۔ آج کل فلم ا سٹار پیسوں کیلئے کہیں بھی گانے اور ناچنے کو تیار ہوجاتا ہے اور یہی نہیں یہ پیسوں کیلئے مالشیا بھی بننے کو تیار رہتے ہیں ۔ دھرمیندر نے کہا کہ ہمارے دور میں اداکار پوری توجہ اور محنت سے کام کرتا تھا لیکن آج کل اداکار صرف پیسوں کیلئے کام کر رہاہے کیونکہ ان کیلئے پیسہ ہی سب کچھ بن گیا ہے ۔ ایوارڈ نہ ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فلم نگری میں ایوارڈ لینا آنا چاہئے لیکن میں اتنا شاطر نہیں تھا اور نہ ہی مجھ میں ایسی کوئی خوبی تھی جبکہ اداکار ایوارڈ لینے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہیں، جو مجھ سے نہیں ہوتے ۔
 

شیئر: