Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ امریکی اقدام کا نوٹس لے ،دفتر خارجہ

  اسلام آباد... دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے فیصلے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ ایسا اقدام خطے کے امن کے لئے شدید خطرات کا باعث بن سکتا ہے اور یہ عالمی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے پریس بریفنگ اور ایک بیان میں کہاکہ القدس شریف کی قانونی اور تاریخی حیثیت تبدیل نہ کرنے کے حوالے سے دنیا بھر کے ممالک کی اپیلوں کونظرانداز کردیاگیا۔ یہ فیصلہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل خصوصا قرارداد نمبر478 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ قانون کی حکمرانی اوربین الاقوامی اقدار کیلئے ایک شدید دھچکا ہے۔ اس سے مشرق وسطی میں امن عمل کو سخت نقصان پہنچے گا۔انہوںنے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرزوردیا کہ وہ اس صورتحال کا سخت نوٹس لے اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اقدامات کرے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ وہ خطے اوردنیا بھر میں اس فیصلے کے سنگین اثرات سے بچنے کیلئے اس پرجلد سے جلد نظر ثانی کرے۔ اس سے پہلے صدر ممنون نے کہاکہ پاکستان یہ معاملہ تمام فورمز پراٹھائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامی تعاون تنظیم اس معاملے پر سخت موقف اپنائے گی۔
 

شیئر: