Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی گلوکارہ کی قوالی مقبول

برطانیہ کی مشہور گلوکارہ تانیہ ویلز کی قوالی سماجی رابطوں کی سائٹ پر کافی ہٹ ہورہی ہے۔ تانیہ کی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ سڑک پر موجود ایک گٹارسٹ کےساتھ مشہورقوال نصرت فتح علی خان کی قوالیٰٰ” دمادم مست قلندر“ پیش کررہی ہیں۔ انکی بہن بھی قوالی میں ان کا ساتھ دے رہی ہیں ۔ گلوکارہ تانیہ نصرت فتح علی خان کی بہت بڑی مداح ہیں۔ اس سے قبل بھی موسیقی کے کئی پروگراموں میں تانیہ ان کی قوالیاں پیش کرچکی ہیں۔ وہ باقاعدہ ایسی موسیقی کی تعلیم بھی حاصل کرچکی ہیں۔
 

شیئر: