Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان فیصلہ کن موڑ پرہے،عمران خان

  کراچی ..تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو علم ہے کہ ان کے اثاثے آمدنی سے زیادہ ہیں۔وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ انہیں کیوں نکالا، وہ کہہ ہے ہیں عدالتیں انہیں کیسے بلاسکتی ہیں وہ تو طاقتور ہیں۔کراچی بار ایسوسی ایشن میں وکلاءسے خطاب میں انہوں نے کہاکہ جمہوریت خطرے میں ہے کہنے والوں کی کرپشن خطرے میں ہے۔جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہاں طاقتورکیلئے الگ اورغریب کے لئے الگ قانون ہوتاہے۔ حکمرانوں سے اثاثوں اور پیسوں کے بارے میں پوچھنا عوام کا حق ہے۔کرپٹ مافیا کو پیغام گیا ہے کہ کوئی قانون سے اوپر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کبھی کسی طاقتور پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔ پانا مہ کی جدوجہد پاکستان میں فیصلہ کن موڑ ہے ۔پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکاہے۔انہوں نے کہا کہ جب رول آف لا ہوتاہے تو ملک میں حقیقی جمہوریت ہوتی ہے۔ پاکستان حقیقی جمہوریت کی طرف بڑھ رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔معاشرے میں ظلم اور نا انصافی کے سامنے ڈٹ جانا لازمی ہے۔ مایوسی کی وجہ سے کبھی شکست تسلیم نہیں کی۔ انصاف ہی معاشرے کو آزاد کرتا ہے۔ دریں اثناءعمران خان جب کراچی بار میں وکلا سے خطاب کرنے پہنچے تو انہیں جناح کیپ پہنائی گئی۔ 

شیئر: