Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باپ غازی اور بیٹا شہید

تبوک۔۔۔۔سعودی بری فوج کا ایک جوان سعودقاسم القیسی نجران محاذ پر وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جاں بحق ہوگیاجبکہ اس کا باپ قاسم القیسی جازان محاذ پر مملکت کے دفاع کیلئے ڈیوٹی دے رہا ہے۔شہید بیٹے کے باپ نے سبق سے ٹیلیفون پر رابطہ کے دوران کہا کہ اسے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ پاک سرزمین کیلئے جان کا نذرا نہ معمولی چیز ہے۔ ہم جتنی بھی قربانی دیدیں وطن کا حق ادا نہیں کرسکتے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہادت کے دن بیٹا معمول کی ڈیوٹی پر نہیں تھا۔ اسے خود اس کی فرمائش پر نجران کے متعلقہ کمانڈر نے ڈیوٹی کیلئے طلب کرلیا تھا۔ بارودی سرنگ پھٹ جانے پر میرا بیٹا شہید ہوگیا اور اسکے 2ساتھی جو اس کے ہمراہ تھے زخمی ہوگئے۔

شیئر: