Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ کیلئے ایشیا کی بااثر خاتون کا ایوارڈ

اداکارہ ماہرہ خان اداکاری میں کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں لیکن اب وہ ایشیا کی بااثر خاتون بھی قرار پائی ہیں ۔ دبئی میں بین الاقوامی مصالحہ ایوارڈز کی سالانہ تقریب میں پاکستان سے ماہرہ خان، صبا قمر، ماورا حسین ، میرا، فواد خان اور گلوکار فرحان سعید نے شرکت کی جبکہ ہندوستانی اداکارہ سلینا جیٹلی، ارجن رامپال، گووندا، بومن ایرانی، سری دیوی، منیش ملہوترا ،ڈیزی شا ودیگربھی یہاں موجود تھے۔ تقریب میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ایشین وومن آف سبسٹینس ”بااثر ایشیائی خاتون “ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ارجن رامپال کو فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے کردارادا کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ارجن رامپال کو پاکستانی اداکارہ میرا نے ایوارڈ دیا۔رواں سال ریلیز ہوئی اکشے کمار کی فلم ”ٹوائلٹ ایک پریم کتھا“کی کو پروڈیوسر پریرنا اروڑا کو رواں سال کی پرجوش پروڈیوسر کا ایوارڈ دیا گیا ۔ صبا قمر رواں سال کی بہترین پرفارمنس کے ایوارڈ کی مستحق قرار پائیں۔بلال سعید کو ایشین میوزک سنسیشن 2017 کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ سوشل میڈیا سنسیشن کا ایوارڈ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو ملا۔ اس کے علاوہ گوونداکو ڈانسنگ لیجنڈ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 
 

شیئر: