Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجوہ کی سینیٹ میں قومی سلامتی پر بریفنگ

  اسلام آباد... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو سینیٹ کی ہول کمیٹی کو ان کیمرا اجلاس میں قومی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختار اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی شرکت کی۔ پارلیمنٹ ہاوس پہنچنے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بعض اہم ممالک کے دورے فوجی سفارتکاری کا حصہ ہیں۔ علاقائی ممالک سے تعلقات میں بہتری کے لئے یہ دورے معاون ثابت ہوئے۔ خطے کی جیو اسٹریٹجک صورتحال پر گہری نظر ہے۔ افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ پاک،افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے ضروری ہے۔

شیئر: