Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارمیلا ماتوندکرکی تازہ تصاویر مقبول

بالی وڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا ماتوندکر کئی برس فلم انڈسٹری سے دور رہنے کے بعد منظرعام پر آگئی ہیں۔ اچانک ارمیلا کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ وہ ہدایتکارہ ایکتا کپور کی پارٹی میں پائی گئیں۔ اس پارٹی میں کئی نامی گرامی شوبز شخصیات مدعو تھیں۔ سوشل میڈیا پر ارمیلا کے مداحوں کی جانب سے تصاویر کو مقبولیت مل رہی ہے۔چائلڈ اسٹار سے 1980 میں اپنا فلمی سفر شروع کرنےوالی ارمیلا 1992 میں فلم ' چمتکار' سے بطور ہیروئن پہلی بار شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین پر آئی تھیں جبکہ آخری بار 2008 کی بالی وڈ فلم ' قرض' میں نظرآئی تھیں۔ ارمیلا گزشتہ برس معروف ماڈل محسن اختر سے رشتہ ازدواج میں بندھی ہیں۔ارمیلا کی فلمیں آج بھی مقبول ہیں۔
 
 

شیئر: