Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'بیوی نمبر ۱' کا سیکوئل،سلمان کی جگہ ورون

بالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم ' جڑواں ٹو' کی شاندار کامیابی کے بعد اب 'بیوی نمبر ۱' کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔معروف فلمساز ڈیوڈ دھوان کی فلم ' بیوی نمبر ۱' کے سیکوئل اور سلمان خان کا رول ورون دھاون کے ادا کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ واضح ہو کہ' فلم' بیوی نمبر 1' بالی وڈ فلم انڈسٹری کی90کی دہائی کی مشہور فلم ہے۔ ہدایتکار ڈیوڈ دھوان کی مشہور زمانہ فلم میں مرکزی کردار سلمان خان نے ادا کیا تھا ۔ ان کےساتھ کرشمہ کپور ، شلپا شیٹی ، انیل کپور نے کام کیا تھا فلم نے باکس آفس پر بہترین بزنس کیاتھا اب اس کے سیکوئل کی دوسری فلم بننے جارہی ہے۔
 
 

شیئر: