Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ نے 33بہاریں دیکھ لیں

لالی وڈ اور بالی وڈ فلم انڈسٹری میں شہرت رکھنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ تصاویرکھینچیں اور سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر اپنے مداحوں سے شیئر کیں۔ماہرہ خان اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنے بیٹے اور والدہ کےساتھ رہتی ہیں ۔ماہرہ خان نے شوبز شخصیت علی عسکری کےساتھ 2007 میں شادی کی تھی م گر پھر دونوںنے 2015 میں راہیں جدا کر لی تھیں۔ماہرہ خان نے اپنی شوبز سرگرمیوں کا آغاز وڈیو جوکی میزبان سے 2003 میں کیا، 2011 کی لالی وڈ فلم ' بول ' سے فلمی دنیا میں قدم رکھا ۔بعد ازاںانہوں نے کئی پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔
مزید پڑھئے:سری دیوی کا روس میں پر تپاک استقبال
' ہمسفر' ڈرامہ ان کی وجہ شہرت بنا جس میں انہوں نے فواد خان کےساتھ اہم کردار ادا کیا۔ماہرہ نے 2017 میں بالی وڈ فلم' رئیس' میں کنگ خان کےساتھ پہلی بار ہیروئن کے طور پرکام کیا۔ اس فلم سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ ماہرہ ان دنوں کئی لالی وڈ فلموں میں کام کررہی ہیں۔ انکا شمار ایشیا کی پرکشش خواتین میں ہوتاہے۔ وہ پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراﺅں میں سر فہرست ہیں ۔ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
 

شیئر: