Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک پر منڈلاتے خطرات ختم نہیں ہوئے،فوجی ترجمان

راولپنڈی.. ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کسی ملک کے کہنے پر ڈو مور نہیں کرسکتے۔امریکہ نے پاکستان میں یکطرفہ کارروائیوں کا اشارہ دیا ہے ۔ دوستوں سے تنازع نہیں چاہتے لیکن ملکی سلامتی پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا،بہت کرلیا۔ اب کسی کے لئے کچھ نہیں کریں گے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان نے کہا کہ امر یکہ کی طرف سے جو بھی رقم ملی وہ اخراجات کی مد میں ملی۔ ملک پر منڈلاتے خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے۔ ہند ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے پر کوئی کمپرومائز نہیں کیاجائے گا۔کلبھوشن کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی۔کوئی دباو نہیں تھا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔پاک فوج ڈسپلن ادارہ ہے۔ اس سوال پر کہ نواز شریف اور مریم نواز مقدمات کے پیچھے سازش کا الزام لگا رہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ایک سیاسی سوال ہے۔ اس پر خاموش ہی رہیں گے تاہم اگر کوئی سازش ہے تو انہیں ثبوت سامنے لانا چا ہئیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ایران میں حکام سے مفید بات چیت ہوئی ۔ ایران نے سرحدی علاقوں میں حساس مقامات پر باڑ لگانی شروع کردی ۔ انہوں نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں آج کا کراچی بہت بہتر ہے۔ قانون کی حکمرانی کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔ شہر کے حالات مزید بہتر ہوں گے ۔

شیئر: