Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”انسیڈس دی لاسٹ کی“کی نئی جھلکیاں

ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سپر نیچرل ہارر سیریز ”انسیڈس“ سلسلے کی چوتھی فلم’ انسیڈس دی لاسٹ کی‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ہدایت کار ایڈم روبیٹیل کی خوف و دہشت سے بھرپور یہ فلم” انسیڈس“ سلسلے کی چوتھی فلم ہے جس کی کہانی نیو میکسیکو میں رہائش پذیر ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو پراسرار قوتوں کی وجہ سے مشکلات میں گھر جاتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں لین شے،ہینا ہیز،لیگھ وینل،اینگس سیمپسن اور اسپیپنسر لوک کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔ خوف،دہشت اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 5جنوری2018 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: