Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ کیف ،شاہد کپور کی فلم سے الگ

نمائندہ اردو نیوز۔نئی دہلی
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے شاہد کپور کی فلم’بتی گل، میٹر چالو‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ کترینہ کے پاس اس فلم کے لئے ڈیٹس نہیں تھیں۔فلم کا فرسٹ لک حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ کترینہ اس فلم میں کام کرنا چاہتی تھیں۔ ان کا کردار اتراکھنڈ کی ایک وکیل کا تھا لیکن ڈیٹس نہ ہونے کے سبب انہیں یہ پراجیکٹ چھوڑنا پڑا ہے۔اس رول کے لئے انہیں چھوٹے شہر کی لڑکی کے کردار میں خود کو ڈھالنا تھا نیز وہاں بولی جانے والی زبان بھی سیکھنی پڑتی۔یہ سب کرنے کےلئے کترینہ کو کافی وقت درکار تھا اس لئے انہوں نے فلم کے پہلے ہی مرحلے میں خود کو اس سے الگ کرلیا۔ واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں آنند ایل رائے کی فلم میں مصروف ہیں۔اس فلم میں شاہ رخ خان ایک پستہ قد شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔اس کے علاوہ کترینہ ”ٹھگز آف ہندوستان“ کی شوٹنگ بھی کررہی ہیں۔
 

شیئر: