Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'پیڈمین' اور' عیارے' کاباکس آفس پر تصادم

حال ہی میں دونئی بالی وڈ فلموں کے ٹریلر سامنے آنے کے بعداطلاعات ہیں کہ دونوں فلموں کا باکس آفس پرتصادم ہوگا۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق اکشے کمار کی نئی فلم ' پیڈمین' اور ہدایتکار نیرج پانڈے کی فلم ' عیارے' ایک ہی روز ریلیز ہورہی ہیں۔ دونوں فلموں کے مابین کڑا مقابلہ ہوگا۔ اداکار اکشے کمار اپنی پچھلی فلم ' ٹائلٹ' ایک پریم کتھا' کی بے پناہ پسندیدگی کے بعد فلمی شائقین میں بہترین جگہ بناچکے ہیں۔ ان کی دوسری فلم ' پیڈمین' بھی سماجی مسئلے پر مبنی ہے جس میںایک سماجی کارکن کا ایک ٹھوس کردار پیش کیاجارہاہے ۔اکشے کمار کو اپنی دوسری فلم سے بھی بہت امیدیں ہیں۔ دوسری جانب اداکار سدھارتھ ملہوترا اور منوج باجپئی کی فلم ' عیارے' آرمی جوانوں کی فلم بھی اسی دن سینما کی زینت بنے گی۔اب کون سی فلم ہٹ ہوتی ہے، اس کا فیصلہ 26 جنوری کو ہوگا۔
 

شیئر: