Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہدا کی قربانیاں یاد رکھی جائینگی، پاک فوج

اسلام آباد..... پاک فوج نے شہریوں کو نئے سال 2018 کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقع پر شہدا کی قربانیوں کو بھی یاد رکھیں۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ملک بھر میں سال نو کا جشن بحیثیت قوم ہماری کامیابیوں اور عزم کا مظہر ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ خوشیاں شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ملی ہیں، ہمیں نئے سال کے موقع پر شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہئے اور ان کا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2018ءغیر معمولی چیلنجز کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ پاکستان کے عزم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

شیئر: