Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیر ہ بگٹی میں شر پسندوں کا لیویز چےک پوسٹ پر حملہ

ڈیرہ بگٹی.... ضلع ڈیر ہ بگٹی میں نا معلوم شر پسندوں نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کی شناخت ککل بگٹی کے نام سے ہوئی ۔فائر نگ کا تبا دلہ کافی دیر جاری رہا تاہم لیویز اہلکاروں کی بھر پور جوابی کارروائی سے حملہ آور بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

شیئر: