Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”مائی نیم از خان“میں دہشتگرد نہیں، عمران نے شاہ رخ کا ڈائیلاگ دہرایا

  اسلام آباد.... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ضمانت ملنے پر بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا ڈائیلاگ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشتگرد نہیں ۔منگل کوعدالت سے ضمانت منظور ہونے پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں بالی وڈ کی فلم ”مائی نیم از خان“ میں شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ کا سہارا لیا اور لکھا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چوروں کے بعد مجھے صادق اور امین قرار دیا۔

شیئر: