Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں امریکی فوجی کارروائی کاامکان، خرم دستگیر

اسلام آباد....پاکستانی وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی فوجی کارروائی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ صدر ٹرمپ پارہ صفت انسان ہیں اسلئے ایسے کسی امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا تاہم ایسی کارروائی کا امکان کم ہی ہے یہ بات طے ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون ختم ہوچکا ہے۔ امریکہ کو ہمیں کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں اب بھی 10ارب ڈالر ادا کرنے ہیں۔ پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں جماعت الدعوةکے خلاف حالیہ کارروائیوں کا تعلق امریکہ سے نہیں بلکہ یہ آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے۔ 

شیئر: