Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونم کپور، آنند اہوجا کی دلہن بنیں گی

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور رواں برس اپریل میں قریبی دوست اور بزنس مین آننداہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ سونم کپورطویل عرصے سے بزنس مین آننداہوجا کے ساتھ روابط کے باعث خبروں میں ہیں اور کئی بار انہیں اسی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے لیکن اب کپور خاندان سے آنے والی خبروں نے سب کو حیران کر دیا ہے ۔ اداکارہ کے قریبی حلقوں کے مطابق سونم کپور نے رواں سال اپریل میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اداکارہ کی شادی ریاست راجستھان کے تاریخی شہر جودھ پور میں ہو گی ۔سونم کپور یا ان کے خاندان کی جانب سے شادی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم میڈیا کا کہنا ہے کہ کپور خاندان شادی کی تیاریوں کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے۔ اسی لئے شادی کی تیاریوں کو سونم کے کزن موہت کی شادی کی تیاریاںقرار دے رہے تھے تاہم قریبی دوستوں نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

شیئر: