Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری

قاہرہ ۔ ۔۔۔مصر کے سپریم الیکشن کمیشن نے رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں صدارتی انتخابات 26 سے 28 مارچ تک ہوں گے۔ بیرون ملک پولنگ 16، 17 اور 18 مارچ کو ہوگی۔ انتخابات کا دوسرا دور 24 سے 26 اپریل کو ہوگا۔ تمام امیدوار 20 سے 29 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ حتمی امیدواروں کی فہرست 30 اور 31 جنوری کو جاری کی جائیگی۔ تمام امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:بٹ کوائن حرام ہے۔ مفتئ اعظم مصر

شیئر: