Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کے ہاتھ پاﺅں پھول چکے ، احسن اقبال

 اسلام آباد.... وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف استعفوں کے ذریعہ مصنوعی بحران پیدا کرکے انتخابات سے فرار چاہتی ہے۔ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے تاہم جمہوری عمل کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کیفیت اس طالب علم جیسی ہے جس کے امتحان سے پہلے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) انتخابات کیلئے تیار ہے۔ معیشت کی بحالی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ بڑی کامیابیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہند کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے تاہم ہند، کشمیر کے مسئلہ سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

شیئر: