Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زینب کیس کی تفتیش پر سپریم کورٹ کا اظہار عدم اطمینان

لاہور .... زینب قتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی گئی۔ اتوار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں خصوصی بنچ نے قصور میں زینب کے قتل پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔اس موقع پر جے آئی ٹی سربراہ محمد ادریس نے کہا کہ جون 2015ءسے یہ آٹھواں واقعہ ہے۔واقعہ 4جنوری کو شام 7بجے پیش آیا۔ زینب پڑھنے کیلئے جاتی تھی تو بھائی اسے چھوڑنے جاتا تھا۔ واقعہ کے روز بھائی اسکے ساتھ نہیں تھا۔8واقعات میں ایک ہی شخص ملوث ہے جسکا ڈی این اے ملا ہے۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری پنجاب زاہد سعید اور ڈی جی فارنسک لیباریٹری عدالت میں پیش ہوئے۔ زینت کے بعدقتل ہونے والی 8بچیوں کے والدین بھی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں تھے۔ عدالت میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید اور ڈی جی فارنسک لیبارٹری ڈاکٹر طاہر اشرف پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے تفتیش پر اظہار عدم اطمینان کیا۔
 

شیئر: