Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد.. سینیٹرنہال ہاشمی نے توہین عدالت کیس میں تحریری اور غیر مشروط معافی مانگ لی۔ سپریم کورٹ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔جسٹس دوست محمد کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ نہال ہاشمی نے شعلہ بیانی سے کام لیا۔ وکیل ہونے کی حیثیت سے انہیں احتیاط برتنی چاہیے تھی۔ نہال ہاشمی کے وکیل نے کہا کہ اپنے موکل کی جانب سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں ۔بعد ازاں نہال ہاشمی نے عدالتی احکامات پر غیرمشروط طور پر تحریری معافی مانگ لی اور کہا کہ میں خود کو عدلیہ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ واضح رہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی نے تقریر میں دھمکی دی تھی کہ پاکستان کے منتخب وزیراعظم سے حساب مانگنے والوں کے لئے زمین تنگ کردی جائے گی۔انہوںنے جوش خطابت میں کسی کا نام لئے بغیر کہا تھاکہ حساب لینے والے کل ریٹائر ہوجائیں گے اور ہم ان کا یوم حساب بنادیں گے۔

شیئر: