Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زینب قتل کیس کے ملزم کا ریمانڈ

لاہور... زینب قتل کیس میں گرفتار عمران عرف مانا کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پراسیکیوٹر نے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کا ڈی این اے مزید 8 بچیوں کے ساتھ ریپ کے حوالے سے میچ ہوا ہے۔ مزید تفتیش کے بعد رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔دریں اثناءجے آئی ٹی ذرائع کے مطابق ملزم عمران نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے زینب کو پونے سات بجے اغوا کیا مناسب جگہ نہ ملنے پر اسے علاقے میں ڈیڑھ کلو میٹر تک گھماتا رہا ۔ بچیوں کو میٹھے چاول، ٹافیاں اور ہیئر کلپ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاتا تھا۔

شیئر: