Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرن جوہر مشکل میں پھنس گئے

بالی وڈ کے فلمساز، پروڈیوسر اور اداکار کرن جوہر ایک مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ کرن جوہر کو عدالتی نوٹس بھیجاجاچکاہے۔ خبروں کے مطابق دہلی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فلمساز کرن جوہر کو ٹیم سمیت قانونی نوٹس موصول ہواہے جس میں کہاگیاہے کہ کرن نے اپنے ٹی وی شو کے ذریعے تمباکو کی تشہیر کی ہے۔ قانونی نوٹس میں کرن جوہر سے 10 روز میں جواب طلب کیاگیاہے۔ کرن جوہر کے ٹی وی شومیں ایک تمباکونوشی کے اشتہارپر اعتراض اٹھاگیاہے کہاجارہاہے کرن تمباکونوشی کے فروغ کا باعث بن رہے ہیں۔ جواب نہ دینے پر کرن کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا امکان ہے کرن کو جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔کرن جوہر ان دنوں نجی چینل پر ' انڈیا نیکسٹ سپراسٹار' نامی ٹی وی شو کررہے ہیں۔
 
 

شیئر: