Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زینب قتل کیس،الزامات کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی

  لاہور..سپریم کورٹ میں زینب قتل  کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے الزامات کی تحقیقات کے لئے ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی بنادی۔ عدالت نے حکم دیا کہ شاہد مسعود نئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر ملزم عمران کے 37 بینک اکاونٹس سے متعلق ثبوت فراہم کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ الزامات ثابت کرنا ڈاکٹر شاہد مسعود کی ذمہ داری ہے۔جو کچھ کہا اسے ثابت بھی کرنا ہے۔ خبر سچی نکلی تو ستائش کی جائے گی اگر غلط نکلی تو سوچ نہیں سکتے کہ آپ کے ساتھ کیا ہوگا۔ ایک موقع پر عدالت نے شاہد مسعود کی سرزنش کی اور کہا آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے ،نام ای سی ایل میں ڈالیں گے۔ عدالت نے مقتولہ کے والد امین انصاری اور وکیل کے میڈیا سے بات چیت کرنے پر پابندی عائد کردی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پولیس زینب قتل کیس کا چالان جلد مکمل کرکے جمع کرائے۔چالان پیش کرنے کے لئے 90 دن کا وقت نہیں دے سکتے۔
 

شیئر: