Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالی وڈ کی 'آزاد' کا پہلا گانا ریلیز

پاکستان ٹیلی وژن سے متعدد اداکار وںنے فلمی دنیا لالی وڈ کا رخ کیا ۔ان میں ایک اداکار ریحان شیخ بھی ہیں جو اپنی ڈبیو فلم 'آزاد' کے بارے میں پراسراریت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔فلم کے ٹریلر سے بھی اس کی کہانی کے بارے میں کچھ زیادہ اندازہ نہیں ہوسکا تھا ،بس ایک معاہدے کا ذکر تھا مگر کس سے، یہ واضح نہیں کیا گیاتھا۔اب اس فلم کا پہلا گانا 'ٹھہرئیے حضور' منظر عام پر آیا ہے اس سے بھی فلم کے پلاٹ کے بارے میں کچھ زیادہ اندازہ نہیں ہوسکا۔بس یہی معلوم ہوتا ہے کہ ریحان شیخ کا کردار آزاد ایک ریڈیو جوکی ہے۔اس گانے کو ڈانس نمبر کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس میں ریحان شیخ کے ساتھ سینیئر اداکار سلمان شاہد بھی نظر آتے ہیں۔اس گانے کی دھن60 ساٹھ کی دہائی کے گانوں کی یاد دلاتی ہے۔
 
 

شیئر: