Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وانی کپور نئی فلم کیلئے منتخب

بالی وڈ کی نئی اداکارہ وانی کپور کو نئی فلم میں کاسٹ کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ہدایتکار وشال بھردواج نے وانی کو اپنی نئی فلم کیلئے منتخب کرلیاہے۔وانی بطور ہیروئن اپنی پہلی فلم'بے فکرے' کے بعد یش راج کے تحت بننے والی فلم کی شوٹنگ کررہی ہیں۔وانی جلد نئی فلم کا حصہ بنیں گی۔ 2016میں اداکارہ وانی کپور بطور ہیروئن پہلی بار رنویر سنگھ کےساتھ سینما اسکرین پر منفرد انداز میں سامنے آئی تھیں۔ انہوں نے 2013کی فلم ' شدھ دیسی رومینس'سے بطور سپورٹنگ اداکارہ بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔
 
 

شیئر: