کراچی... صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی نے اہلیہ کو قتل کر کے خود کشی کی۔ پولیس نے کرائم سین سے شواہد جمع کرلئے ۔ڈی آئی جی ساوتھ آزاد خان نے بتایا کہ لگتا ہے پہلے میر ہزار خان نے اہلیہ کو قتل کیا پھر خودکشی کی۔پولیس موقع پر پہنچی تو بنگلے کے پہلی منزل پر اسٹڈی روم میں دونوں کی لاشیں موجو دتھیں، موت گولی لگنے سے ہوئی۔ میر ہزار خان بجارانی کو ایک گولی سر پر لگی تھی جبکہ فریحہ رزاق کو 3 گولیا ں لگی تھیں ایک گولی سر پر اور 2 پیٹ میں لگی تھی۔ ہر پہلوسے تحقیقات جاری ہے۔ ملازمین کے بیانات کے مطابق دونوں میں کئی دن سے ناچاقی چل رہی تھی۔ وقوعہ کے وقت گھر اندر سے بند تھا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ایک ملازم نے بتایا میر ہزار بجارانی اور اہلیہ کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا، دونوں انگلش میں باتیں کرتے، کچھ سمجھ نہیں آتی تھی۔صاحب اور بی بی کا ایک دن قبل بہت زیادہ جھگڑا ہوا۔