Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#یوم_ یکجہتی _کشمیر

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیر کو یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر اور پاکستان میں انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بناکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کا ٹرینڈ سرفہرست رہا۔
سہیل نے لکھا : کشمیری ہند سے آزادی چاہتے ہیں اور آزادی انکا بنیادی حق ہے۔
سحر ناز نے ٹویٹ کیا: یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان کی طرف سے عالمی برداری کو یہ پیغام دیا جائے کہ مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ڈاکٹر عالیہ کریم نے لکھا: کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ثوبیہ احمد نے ٹویٹ کیا : کشمیر جلد پاکستان کا حصہ بنے گا۔
رضیہ بلوچ نے لکھا: کشمیریوں کو ہند کی طرف سے جاری سازشوں سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان مسئلہ کشمیر پر عالمی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے ہند پر دباﺅ ڈالیں۔
رمشا احمد نے کہا :جب تک کشمیری حق خود ارادیت حاصل نہیں کرلیتے ،اس دن کی اہمیت برقرار رہیگی۔
سمعیہ منصور نے سرینگر کے ایک بلند الیکٹرک ٹاور پر لگے پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کی ہے اور لکھا کہ کیپشن لکھنے کی ضرورت نہیں۔ کشمیری پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں