Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرف سے حلف لینے والے ہمیں اخلاقیات کا درس دینگے؟نواز شریف

اسلام آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جج صاحبان جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں وہ انہیں زیب نہیں دیتی۔ کیا اس طرح کے الفاظ ان کے منصب کی توہین نہیں پھر گلہ ہم سے ہوتا ہے کہ توہین کی جا رہی ہے۔ جس طرح کے جملے اور الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں کیا اس کے لئے بھی کوئی قانون ہے۔ کیا یہ توہین کے زمرے میں نہیں آتے؟۔ احتساب عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان ججوں اور عمران خان کی زبان میں کیا فرق رہ جاتا ہے۔ اب یہ لوگ مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن دل اور نیت صاف ہو تو اللہ تعالیٰ ساتھ دیتا ہے۔ کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں کی۔ یہ لوگ ٹیڑھی بنیادوں پر 10 منزلہ عمارت تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے فیصلوں کو نہیں مانتا۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پرویز مشرف کے زمانے میں حلف لیا انہیں پی سی او جج کہا جاتا ہے۔ اب ایک آمر سے حلف لینے والے ہمیں اخلاقیات کا درس دیں گے۔ یہ اپنے حلف کے ساتھ غداری کرتے ہیں ۔کسی پاکستانی اور سیاسی لیڈر کو پی سی او ججوں کے درس کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عزت نفس پر بات کی جاتی ہے ،ہم ان میں سے نہیں جو عزت نفس پر سمجھوتہ کرلیں۔ 
 

شیئر: