Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف خاندان ایک ساتھ،اختلافات کا تاثر ختم

لودھراں... لودھراں میں ہفتے کو ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں سابق وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز ایک ساتھ شریک ہوئے۔شریف خاندان کی ایک ساتھ موجودگی نے اختلافات کا تاثر ختم کردیا۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے ارکان خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ مریم نواز خود حمزہ شہباز کو اسٹیج پر آگے لے کر آئیں۔نوازشریف نے کنونشن سے خطاب کے دوران کہاکہ مریم اور حمزہ دوبارہ لودھراں آئیںگے اورعوام سے بات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اشارہ دیا ہے کہ مریم اور حمزہ ایک ساتھ انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔
 

شیئر: