Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منصفوں کا سارا زور سیاستدانوں پر چلتا ہے،مریم

  شیخوپورہ ...سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنے والد اور لیڈر کے لئے جنگ لڑوں گی۔شیخو پورہ کی عوامی عدالت میں نواز شریف کا مقدمہ لائی ہوں۔ نظام عدل کو 20 سال کے قرض چکانے ہیں۔ ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ یہ اکیلے نوازشریف کا مقدمہ نہیں،ہر اس وزیراعظم کا مقدمہ ہے جو اپنی مدت پوری نہیںکرسکا۔کیا ایسے ہی پاکستان کا تماشا بنتا رہے گا؟۔میں پوچھتی ہوں کہ 20سال سے مائنس نوازشریف فارمولے پر کام کررہے ہوتمہیں کیا ملا؟۔انہوںنے کہا جن منصفوں نے نواز شریف کو گالی دی انہوں نے فیصلہ بھی سنایا۔منصفوں اور عدلیہ کا سارا زور وزیراعظم اور سیاست دانوں پر ہی چلتا ہے لیکن آمروں کے سامنے کچھ کرنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ ان سب باتوں کے جواب ایک نہ دن دینے پڑیں گے۔انہوںنے کہا کہ وہ وقت آرہا ہے جب آئین و قانون پر مبنی حقیقی جے آئی ٹی بنے گی جو یہ دیکھے گی کہ واٹس ایپ پر پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کس نے بنائی تھی۔ 
 

شیئر: