Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان نے ٹی وی شو کیلئے 78 کروڑ کی ڈیل کرلی

بالی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان فلم ہو یا ٹی وی، دونوں میں مقبولیت کےریکارڈ بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ حالیہ  فلموں اور ٹی وی پروگرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ سلمان نے اپنے معاوضے میں خاطر خواہ اضافہ کردیاہے۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی گیم شو ’دس کا دم‘ کے تیسرے سیزن کی میزبانی کے لئے دبنگ خان نے 78 کروڑ روپے کی ڈیل کرلی ہے ۔سلمان یہ رقم ٹی وی شو کی 26 اقساط کی میزبانی کیلئے وصول کریں گے۔اس سے قبل سلمان اپنے ٹی وی پروگرام 'بگ باس کیلئے 11 کروڑ روپے فی قسط وصول کرچکے ہیں۔ سلمان ' دس کا دم  کی میزبانی اس سے قبل بھی کرچکے ہیں تاہم اس شو کو نئے انداز سے  ٹی وی  پر نشر کیاجائےگا۔
 

شیئر: