Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے فنکاروں کا انداز بہت الگ ہے، عروہ حسین

اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کا معیاراورکام کرنے والے نئے فنکاروں کا انداز بہت الگ ہے۔ایک انٹرویو میں عروہ حسین نے کہاکہ ماڈلنگ اورٹی وی ڈراموں کے ساتھ جب مجھے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تومیں نے اسے قبول کیا اورپھرہماری فلم کوبہترین رسپانس بھی ملا، اس دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔انہوں نے کہاکہ ٹیم کافلم میکنگ کا انداز بہت مختلف تھاان کی شب وروزمحنت کودیکھتے ہوئے اب یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بہت جلد پاکستانی لالی وڈ دنیا کی بڑی فلم  انڈسٹریوں کا حصہ بن جائے گی ۔
 

شیئر: