Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب میرا نام بچا ہے ،وہ بھی چھین لیں،نواز

  اسلام آباد...سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پہلے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا پھر پارٹی صدارت چھین لی۔ یہ فیصلہ میرے لئے غیرمتوقع نہیں۔ عدالت نے پارلیمنٹ نے اختیارات بھی ختم کردئیے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ فیصلے غصے اور بغض میں دیئے جارہے ہیں۔ یہ میری ذات کے گرد گھومتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدارت سے نااہلی کے فیصلے کی بنیاد بھی 28 جولائی کا فیصلہ ہے کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی۔ میرے پاس اب میرا نام محمد نواز شریف باقی رہ گیا ہے۔ اسے بھی چھین لیں۔ آئین میں کوئی شق ڈھونڈیں ،شاید مل جائے۔ اگر آئین میں کوئی شق نہیں ملتی تو بلیک لا ڈکشنری کی مدد لیں جس طرح و ازارتِ عظمیٰ چھیننے کے لئے بلیک لا ڈکشنری کا سہارا لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی قانون نہیں کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تو نااہل کر دیں۔ 
مزید پڑھیں:نواز شریف پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل

شیئر: