Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجہ ظفر الحق کے جاری کردہ نئے سینیٹ ٹکٹ بھی مسترد

اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی جانب سے جاری کردہ نئےسینیٹ ٹکٹوں کو مسترد کردیا ۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ امیدواروں کو آزاد قرار دیدیا۔ نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی اور تمام فیصلے کالعدم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ امیدواروں کی قانونی حیثیت پر غور کیا گیا۔ ا لیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی شیڈول کے جاری ہونے کے بعد کسی سیاسی جماعت کی جانب سے نئے ٹکٹس جمع نہیں کرائے جاسکتے تاہم سینیٹ انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار آزاد حیثیت سے حصہ لے سکتے ہیں۔اس فیصلے سے مسلم لیگ (ن) سیاسی جماعت کی حیثیت سے سینیٹ الیکشن سے آوٹ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میںسینیٹ انتخابات کے التوا، ن لیگ کے امیدواروں کو آزاد امیدوار قرار دینے، نیا پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے مہلت اور امیدواروں کی قانونی حیثیت پر سپریم کورٹ سے رہنمائی لینے کے آپشنز پر غور کیا گیا۔واضح رہے کہ پارٹی صدارت سے نااہلی کہ فیصلے بعد ن لیگ کے چیئر مین راجہ ظفر الحق نے سینیٹ امیدواروں کے لئے اپنے دستخط سے نئے ٹکٹ الیکشن کمیشن میں جع کرائے تھے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کے جاری کردہ سینیٹ امیدواروں کے ٹکٹ منسوخ
 

شیئر: