Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کو اسٹار تصور نہیں کرتی، تاپسی پنو

بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ انہیں اسٹار بننے کے لئے ابھی مزید جدوجہدکی ضرورت ہے۔ ایک انٹرویو کےدوران اداکارہ تاپسی پنونے کہا کہ 'میں خود کو اسٹار تصور نہیں کرتی ۔مجھے لگتا ہے کہ ابھی اسٹار بننے کے لئے مزید محنت اور کوشش کی ضرورت ہے ۔تاپسی کے بقول میں خود کوا سٹار تب مانوں گی جب لوگ میرے لئے سینما گھروں میں جائیں گے اور یہ کہہ کر ٹکٹ خریدیں گے کہ یہ تاپسی کی فلم ہے۔ ابھی وہ دن نہیں آیا۔حال ہی میںتاپسی پنو کی فلم ' جڑواں ٹو نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔
 

شیئر: